مسیحیوں
کی خوش فہمی کاازالہ
تحریر:عبداللہ
غازیؔ
گذشتہ دنوں کراچی میں منعقد ہونے والے ایک مناظرے کےدوران باجی غزالہ شفیق صاحبہ نے فرمایاکہ بائبل مقدس میں یسوع مسیح کےننانوے القاب مذکور ہیں۔ یہ بات معروف ومسلمہ ہے کہ ننانوے اسماء والقاب کاتصور اہل اسلام کے یہاں مروج ہے اوراللہ جل شانہ کے ننانوے اسماء (اگرچہ اللہ تعالیٰ کے لیے قرآن وحدیث میں مستعمل القابات کی تعداد اس عدد سے کئی گنازیادہ ہے) کےساتھ رسول کریمﷺ کے ننانوے صفاتی نام بھی لکھے جاتے ہیں جوکہ مختلف احادیث مبارکہ میں وارد ہوئے ہیں اوران کاتعلق خودرسول اللہﷺ سے ثابت ہے۔اس کے برعکس باجی غزالہ کے دعوے کےمطابق بائبل میں مذکور یسوع کے مبینہ ننانوے ناموں میں سے معدودہ چند ہی ہوں گے جنہیں یسوع نے خود کےلیے یاان کے شاگردوں نے یسوع کےلیے استعمال کیا۔یہ سب اسماء پولس اوراس کےشاگرد انجیل نویسوں کی اختراعات ہیں جنہوں نے انہیں یسوع سے منسوب کیا ہے۔ قاموس الکتاب کی طرف مراجعت کرکے جب ہم یسوع کی طرف منسوب ان القابات کی طرف دیکھتے ہیں تواندازہ ہوجاتاہے کہ مسیحی علماء نے کتنی کھینچاتانی کرکے ننانوے کی تعداد پوری کی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں۔
24۔چھڑانے والا، 76۔مخلصی دینے والا، 87۔نجات کابانی، 88۔نجات
کاسینگ، 84۔منجی(درج ذیل تمام القابات کامطلب ایک ہی ہے یعنی چھڑانے والا۔مگرایک
ہی بات کو مختلف طریقوں سےگھماپھراکر اور ترجمہ کرکے پانچ مختلف القاب بناڈالے)
7۔استاد،49۔ربونی(یعنی میرے استاد)، 50۔ربی(ایک ہی نام کوترجمہ میں
ہیرپھیرکرکے تین مختلف نام بنادیا)
31۔خداکامسیح 37۔خداوندمسیح،82۔مسیح
خداوند،39۔خداوندیسوع،40۔خرستس(یہ یونانی لفظ ہےجس کے معنی مسیح ہی ہیں)،79۔مسیح،
80۔مسیح بادشاہ، 81۔مسیح یسوع، 94۔یسوع مسیح(دیکھئے کتنی چرب زبانی سے ایک ہی نام
کو ننانوے کاعدد پوراکرنے کے لیے سات حصوں میں بانٹ ڈالا)
92۔یسوع، 93۔یسوع ناصری،94۔یسوع مسیح، 95۔یسوع مسیح راستباز، 96۔یسوع
مسیح ناصری(یہاں بھی ایک ہی نام کو پانچ طریقوں سے لکھا گیاہے)
6۔ازلی بادشاہ،8۔اسرائیل کابادشاہ، 99۔یہودیوں
کابادشاہ،31۔خداکامسیح(اسرائیل کاہربادشاہ ممسوح ہی کہلاتاتھا)46۔بادشاہوں
پرحاکم،65۔ صلح کابادشاہ،66۔عادل منصف،58۔سالم کابادشاہ ،61۔سردار، 62۔سردارگلہ
بان،89۔ ہمارا بڑاسردار(یہاں بھی نام ایک ہی ہے مگر نہایت شاطرپن سے اسے ایک سے
زائد حصوں میں بانٹاگیاہے)
41۔داؤد کی اصل، 97۔یسوع کی جڑ(دونوں کامفہوم ایک ہی ہےاورعربی میں
اصل جڑ کوہی کہتے ہیں)
کچھ
اور نام بھی ملاحظہ فرمائیں کہ کس طرح انہیں بھی لاسٹک کی طرح کھینچ کر لمبا
کیاگیاہے۔
27۔خداتعالیٰ کابیٹا،29۔خداکابیٹا
48۔راستباز، 30۔خداوندکاقدوس، 69۔قدوس اور راستباز
16۔پاک خادم، 26۔خیمے کاخادم
52۔زندگی، 53۔زندگی کامالک، 54۔زندگی کاکلام، 56۔زندگی کی روٹی،
58۔سبت کامالک، 74۔مالک،75۔مالک اور منجی،
35۔خداوند،85۔ میرےخداوندمیرےخدا،
نوٹ:یہ
تمام القابات قاموس الکتاب از ایف ایس خیراللہ کے صفحہ نمبر75اور76پرمرقوم ہیں۔آج
سے کئی سال قبل 2014ء میں بھائی زین علی صاحب نے اس امر کی طرف میری توجہ مرکوز
کرائی تھی کہ عیسائیوں کی اس دھوکہ دہی کاپردہ بھی چاک کیا جائے مگر اس وقت میں نے
اسے اتنا اہم نہیں سمجھاتھا مگرآج اس ننانوے القابات کی حقیقت کاپردہ بھی چاک ہو
ہی گیا۔
اس تحریر کو فیس بک پر ملاحظہ کرنے کےلیے یہاں کلک کیجیے
اس تحریر کو فیس بک پر ملاحظہ کرنے کےلیے یہاں کلک کیجیے
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔