Pages

Most Popular

اتوار، 8 جنوری، 2023

بائبل کے مختلف ورژنز: تراجم یا تحریف؟

 










بائبل کے مختلف ورژنز:ایک تحقیقی جائزہ


اللہ کے نام سے جو مہربان نہایت رحم والا ہے

قارئین موجودہ بائبل تحریف شدہ ہیں اور اس میں تحریف ایک ایسی مسلمہ حقیقت ہے کہ عیسائی علما بھی اس کا انکار نہیں کر سکتے.

اگر تضاد کی بات کی جاے تو بایبل مقدس میں بے شمار تضادات ہیں پیشگوئیاں ہوں یا مختلف عدادوشمار ہوں یسوع المسیح کا نسب نامہ ہو یا واقعہ تصلب ہو ان سب موضوعات کے متعلق بایبل میں متعدد تضادات پائے جاتے ہیں مگر دیسی مسحیی حضرات بایبل کے تضاد پر فضول تاویلات کر کے اتنا اکتا گیے کے انکو اب تضاد بھی تضاد نہیں لگتے.

جب بات بایبل کے ورژنز کی کی جاتی ہے کے تو مسیحی علما فرماتے ہیں کے بایبل تقریباً دوہزار زبانوں میں ترجمہ کی جاچکی ہے اور اس کے انگریزی میں بھی کئی تراجم ہیں... بایبل کے انگریزی تراجم کے مختلف ورژنز کے بارے میں کہا جاتا ہے کے ان میں ماڈرن لینگویج کے مطابق الفاظ کا choice of words کا فرق ہے باقی معنی میں کوئی ردوبدل نہیں.. یہ بات دراصل جھوٹ پر مبنی ہے.. بایبل کے انگریزی کے جتنے بھی مشہور ورژنز ہیں ان میں متعدد مقام پر بات کے مہفوم اور معنی میں بھی ہیر پھیر کی گیی ہے. جیسا کے king jems version اور revised standard version میں بھی فرق ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کے بایبل ورژنز نکالنے کا مقصد deferent choice of words نہِیں بلکہ تحریف اور ردوبدل ہے. ہم بایبل کی مختلف آیات کو نہیں بلکہ ایک آیت کو لے کر بایبل مختلف ورژنز سے اپنی اسی بات کا عملی ثبوت پیش کرتے ہیں.

1. جیسا کے بایبل کا بیان یے کہ

King jams version

[کِیُونکہ اِبنِ آدم کھوئے ہُوؤں کو ڈھونڈنے اور نِجات دینے آیا ہے]

For the Son of man is come to save that which was lost.

متّی 18:11

یہ جملہ کنگ جیمز ورژن کے علاوہ باقی ورژنز میں نہیں

New International Version

اس ترجمہ یا ورژن میں یہ جملہ سرے سے ہے ہی نہیں اور 10 نمبر کی آیت کے بعد 12 نمبر آیت شروع کردی گیی ہے..

مزید بایبل کے ورژن

New living translation

نیو لیونگ ٹرانسلیشن جو کے red letter bible

بھی ہے اس میں بھی سرے سے یہ جملہ ہے ہی نہیں 10نمبر کے بات 12 نمبر آیت شروع کر. دی گئی ہے..

2.جیسا کے بائیبل کا بیان ہے

King jams version

یسوع المسیح کا بیان

اُس نے اُس سے کہا کہ تُو مُجھے اچھا کیوں کہتا ہے ؟ اچھا کوئی نہیں مگر ایک جو کے خدا ہے، لیکِن اگر تُو زِندگی میں داخِل ہونا چاہتا ہے تو حُکموں پر عمل کر۔

And he said unto him, Why callest thou me good? there is none good but one, that is, God: but if thou wilt enter into life, keep the commandments.

متّی 19:17

قارئین یہ بایبل کا انتہائی اہم جملہ ہے اس جملے میں یسوع نے خدا ہونا تو دور کی بات اچھا ہونا بھی گوارا نا کیا.. یہ جملہ مسحیوں کو کیسے قبول ہوسکتا تھا لہذا بایبل کے دیگر ورژنز میں اس کے ساتھ ردوبدل کیا گیا معنوں میں..

جیسا کہ

New International Version

نیو انٹرنیشنل ورژن میں یہ جملہ یوں بیان کیا گیا ہے کہ

اور وہ ان سے کہتا ہے "تو مجھ اس متعلق کیوں پوچھتا ہے کے کیا اچھا ہے؟ ایک ہی جو اچھا ہے"

And he said unto him, Why askest thou me concerning that which is good? One there is who is good:

مزید ورژن میں دیکھتے ہیں اسی بات کو

American standard version

تم مجھ سے اس متعلق کیوں پوچھتے ہو کے کیا اچھا ہے؟

Why askest thou me concerning that which is good?

متی 19 کی آیت نمبر 17 کو لے کر ہم نے دیکھا کے مختلف ورژنز میں کافی فرق ہے اور معنی میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے.. زیادہ تر پروٹسٹنٹ NIV کو فالو کرتے ہیں.

3.جیسا کے بائیبل کا بیان ہے

King jams version

پَس جاگتے رہو کِیُونکہ تُم نہ اُس دِن کو جانتے ہو نہ اُس گھڑی کو کے کب ابن آدم آے گا.

Watch therefore, for ye know neither the day nor the hour wherein the Son of man cometh.

متّی 25:13

کنگز کے بیان کے مطابق بات واضح ہے مگر جب ہم مزید ورژنز کا مطالعہ کرتے ہیں تو واضح فرق ہے

جیسا کے

News international version

اس لیے دیکھتے رہوں کیونکہ کہ تم نہیں جانتے اس گھڑی کے بارے میں.

“Therefore keep watch, because you do not know the day or the hour.

متی باب 25 کی آیت 13

اس ورژن میں تحریف کی گیی ہے اور وہ حصہ نکال دیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کے

" کب ابن آدم آے گا"

مزید ورژنز دیکھتے ہیں

American standard version

دیکھوں اس لیے، کے تم اس دن نہیں جانتے ناہی اس گھڑی کو.

Watch therefore, for ye know not the day nor the hour.

متی 25:13

اس میں آدھی بات بیان کی ہے.

4. بایبل کا بیان ہے کہ

King James Version

اور یوسف اور اُس کی ماں اِن باتوں پر جو اُس کے حق میں کہی جاتی تھِیں تعّجُب کرتے تھے۔

And Joseph and his mother marvelled at those things which were spoken of him.

لُوقا 2:33

کنگ جیمز ورژن میں یوسف کا نام موجود ہے جبکہ یہی آیت جب مزید ورژنز میں دیکھتے ہیں

تو ایسا نہیں.

جیسا بایبل کے مزید ورژنز میں دیکھتے ہیں

New International Version

بچے کا باپ اور ماں اِن باتوں پر جو اُس کے حق میں کہی جاتی تھِیں تعّجُب کرتے تھے.

The child’s father and mother marveled at what was said about him.

لُوقا 2:33

نیو انٹرنیشنل ورژن میں "یوسف" کا نام ہٹا کر بچے کا باپ کردیا گیا ہے.. شاید اس لیے کہ وہ یوسف کو یسوع کا باپ ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے لہذا یہاں تحریف کی گیی.

اسی آیت کو مزید ورژنز میں دیکھتے ہیں

American standard version

اور اسکا باپ اور اسکی ماں کو تعجب ہے ان چیزوں سے جو اس کے متعلق بولی جاتی ہے.

And his father and his mother were marvelling at the things which were spoken concerning him;

لُوقا 2:33

اس ورژن میں مزید تبدلی ہے جیسا کے بچے کا باپ کی جگہ اسکا باپ لکھا ہے... اس آیت کو لے کر تینوں ورژن میں واضح فرق ہے جیسا دیکھا جاسکتا ہے.

معزز قارئین آپ دیکھ سکتے ہیں کے کے بایبل کے ایک ہی آیت کا مختلف تراجم میں کس قدر واضح تضادات ہیں.. جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کے بایبل کے ورژن کی بنیاد ماڈرن لینگویج میں ترجمہ یا بہتر ترجمہ کرنا نہیں بلکہ اس کی آڑ میں تحریف اور مہفوم میں ردوبدل کرنا ہے یہ سلسلہ بہت طویل ہے جنکی وضاحت آیندہ بھی کی جاے گی..

مسیحی علما اس تحریف پر کیا کہتے ہیں؟؟

تحقیق : عثمان احمد

مسلم ڈیبیٹ اکیڈمی

 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔