مورمن مسیحیت عقائد و نظریات :
تحریر:حکیم عمران ثاقب
مسیحی فرقہ مورمن کے لٹریچر کا مطالعہ کرنے کا اتفاق ہوا مورمن کی چند مشہور اور مستند کتب درج ذیل ہیں Gospel priciples (انجیلی اصول ) Achieving a Celestial Marriage 1976 (بہشتی شادی کا حصول ) A Study of the Articles of Faith ( ایمان کی شقوں کا مطالعہ ) از مورمن رسول جیمس ای طالمیج اور اس کے ساتھ ساتھ Doctrines of Salvation vol 3 (عقائد نجات جلد سوئم ) از مورمن عقیدے کے دسویں صدر اور نبی جوزف فیلڈ سمتھ : Mormon Dotrine 2nd .ED. 1979 عقیدہ مورمن بروس آر میکونکی اور جوزف سمتھ کی دیگر تعلیمات مبینہ کتب سے مورمن مسیحیوں کے چند عقائد پیش خدمت ہیں. . : 1--مورمن مذہب سکھاتا ہے کہ بہت سے خدا کے بیٹے ہیں جو سب خدا ہیں (ابرہام کی کتاب 4:3 ) اور یہ کہ ہم بھی مسیح میں ہیں لہذا بہشتی سلطنت میں ہم بھی دیوتا اور دیویاں بن سکتے ہیں ( عقیدہ اور عہد 132- 19 - 20 انجیلی اصول صفحہ 245 بہشتی شادی کا حصول صفحہ 130 ) نیز جو لوگ خدا بن جائیں گے انکی روحانی اولاد بھی ہوگی اور انکی اولاد اسی طریق پر انکی پرستش کریگی اور ان سے دعا مانگے گی جیسے ہم خدا باپ کی پرستش اور عبادت کرتے ہیں ( انجیلی اصول صفحہ 302) مزے کی بات یہ ہے کہ وہ تخریج میں اپنے ان عقائد کو تورات وزبور وغیرہ سے ثابت کرتے ہیں اور تخریج میں بائبل کے حوالے پیش کرتے ہیں جیسے الہوں کا الہ معبودوں کا معبود خداوندوں کا خداوند وغیرہ 2--- خدا انسان تھا : مورمن یہ تعلیم دیتے ہیں کہ خدا قبل ازیں انسان تھا جس نے آہستہ آہستہ ارتقائی منازل طے کرتے کرتے خدا بن گیا : (عقیدہ اور عہد ص 321 ) خدا خود بھی کبھی ایسا ہی تھا جیسے کہ اب ہم ہیں وہ ایک انسان ہی ہے جو سربلند ہوگیا اور اب اوپر کے آسمانوں میں تخت نشین ہے : (جوزف سمتھ کی تعلیمات صفحہ 345 تا 347 ) انجیلی اصول ص 9 ایمان کی شقیں صفحہ 430 عقیدہ مورمن ص321 ) مزید برآں کہ خدا کا ایک باپ دادا اور دیگر آباء واجداد پورا شجرہ ہے ;( نبی جوزف سمتھ کی تعلیمات صفحہ 373 عقیدہ مورمن صفحہ 577 ) اگر ہم بنظر عمیق دیکھیں تو مسیحیت کے دیگر فرقے بھی تو کچھ ایسے ہی عقائد رکھتے مثلا خدا (یسوع مسیح ) پیدا ہوئے ماں سے یوسف باپ تھا جیسا کہ کہا جاتا ہے اسی طرح ان کے بہن بھائی بھی تھے اور یہ کہ اسے موت بھی آئی اور زندہ ہوگیا اور یہ کہ وہ خدا بھی ہے . . . . . . . . 3---- ثالوث : مختلف مسیحی فرقوں میں عقیدہ الوہیت کے بارے کافی واضح تضادات ہیں بعض تثلیث کے قائل ہیں بعض صرف الوہیت مسیح کے بعض کامل خدا اور کامل انسان کے بعض باپ بیٹا روح القدس کے مجموعہ کو کو یک خدا قرار دیتے ہیں اس سلسلے میں مورمن کا عقیدہ کچھ یوں ہے : باپ بیٹا روح القدس تینوں الگ الگ خدا ہیں ( نبی جوزف سمتھ کی تعلیمات صفحہ 370 : عقیدہ مورمن ص 576 ) اور یہ کہ خدا بیٹا اور روح القدس خدا باپ اور اس کی بہشتی بیوی سے پیدا ہونے والی ان کی اصل اولاد ہے ( جوزف فیلڈنگ میکونکی مورمن ازم کا انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 259 ) . . .. . . . . . . . .. . .. . .. 4-- یسوع مسیح اور شیطان ? : مورمن مذہب یہ تعلیم دیتا ہے اور سکھاتا ہے کہ مسیح یسوع ہمارا بڑا بھائی ہے جو درجہ بدرجہ مراحل سے گذر کر الوہیت کے مقام کو پہنچا وہ پہلے آسمان پر آسمانی باپ اور آسمانی ملاپ ایک آسمانی بچے (روح ) کے طور پر پیدا ہوا اور بعد میں وہ آسمانی باپ اور کنواری مریم کے ملاپ سے مجسم ہوا ( بہشتی شادی کا حصول صفحہ 129 عقیدہ مورمن 546 : 547 ; 742 ) مورمن عقیدہ باضابطہ دعوی کرتا ہے کہ ; یسوع اور شیطان ایک دوسرے کے بھائی ہیں ( انجیلی اصول 17 --18 : . . عقیدہ مورمن صفحہ 192 ) . 5---- آدم اور حوا کا گناہ بہت بڑی بدی یا تھا یا ایک عظیم برکت ? آدم اور حوا کا گناہ زندگی کے منصوبے میں ایک ناگزیر قدم تھا اور وہ گناہ ہم سب کے لیے ایک عظیم برکت ہے : انجیلی اصول صفحہ33 مورمن کی کتاب 2نیفی 2:25 ; عقائد نجات جلد اول ص 114 ) . . . . .. .. . . .. . 6--- راستبازی اور نجات : خدا کی حضوری میں ابدی زندگی کے حصول کی خاطر کسی بھی شخص کے لیے مخصوص مورمن مذہبی وعبادتی رسومات کے ساتھ ساتھ ان کے تنظیمی احکامات کی فرمانبرداری بہت ضروری ہے نجات اعمال کے بغیر ممکن نہیں : انجیل اصول صفحہ 303 ..304 : ایمان کی تیسری شق : عقیدہ مورمن 339 : 671 ; مورمن کی کتاب ; 2نیفی 25 : 7--- کفارہ مسیح : مورمن یہ تعلیم دیتے ہیں کہ یسوع مسیح کے کفارے کا مقصد اس بات سے قطع نظر کہ کوئی مسیح پر ایمان لاتا ہے یا نہیں یہ تھا کہ تمام انسانیت موت کے بعد دوبارہ جی اٹھے اور ابدی زندگی پائے مسیح کا کفارہ خدا کے حضور راستباز ٹھہرائے جانے اور ابدی زندگی پانے کی بنیاد کا محض ایک جزو ہے نجات کے لیے مگر شریعت کے تمام احکام بشمول مورمن کی عبادتی رسومات کی فرمانبرداری ضروری ہے ( انجیلی اصول 74 عقیدہ مورمن ص 669 ) 8--- تحریف بائبل : مورمن کھلے دل سے یہ اعتراف کرتے ہیں کہ بائبل تحریف شدہ اور ناقابل قبول ہے اس میں بہت سارے خاص حصے غائب ہیں اور نئے عہد نامے کی اناجیل نامکمل ہیں ( مورمن کی کتاب : نیفی 13 : 26 -29 : عقائدنجات جلد سوئم صفحہ 190; 191 ) . . . . . . . 9--- ابتدائی کلیسیا مرتدین کی جماعت ; جس کلیسیا کی بنیاد خود یسوع مسیح نے رکھی وہ مکمل طور پر ارتداد (برگشتگی ) کا شکار ہوچکی ہے اور برگشتگی کی یہ حالت اب بھی کلیسیا میں قائم ہے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے مورمن چرچ کے بحال شدہ انجیلی پیغام کو جان کر قبول کر لیا ہے ( انجیلی اصول 105 ; 106 ; عقیدہ مورمن صفحہ 44 ) معزز قارئین ہم نے آپ کے سامنے مورمن مسیحیت کے عقائد بمعہ حوالہ پیش کر دئیے ہیں ; کسی دن ہم اسی طرح مسیانک مسیحیت کے عقائد بھی پیش کرینگے ; ممکنہ اعتراض کا جواب ; مبینہ صورتحال دیکھ کر مسیحی دوست بلا سوچے سمجھے الزامی اعتراض کرتے ہیں کہ مسلمانوں میں بھی تو بکثرت فرقے ہیں مگر وہ یہ بات بالکل بھول جاتے ہیں کہ اسلامی فرقوں کے بنیادی عقائد میں کوئی اختلاف نہیں سب کی اصل ایک ہے اور نجات کا تعلق اصل سے ہے نہ کہ فرع میں
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔